چین کی عالمی برادری سے فلسطین کی اقوام متحدہ رکنیت کی حمایت کی اپیل،




بیجنگ (سحر نامہ نیوز)

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین غزہ میں جنگ بندی اور خطے میں پائیدار امن کے لیے پرعزم ہے۔



وانگ یی کے مطابق گزشتہ دو برسوں سے جاری غزہ جنگ نے بے مثال انسانی المیے کو جنم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی کارروائیاں نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں بلکہ یہ دو ریاستی حل کو بھی خطرے میں ڈال رہی ہیں اور مشرقِ وسطیٰ کے استحکام کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔

چینی وزیر خارجہ نے زور دیا کہ عالمی برادری کو اس تنازع کے حل کے لیے تین بنیادی اقدامات کرنے ہوں گے:

  1. غزہ میں فوری اور جامع جنگ بندی۔
  2. فلسطینی عوام کو اپنے علاقے پر حکمرانی کا حق دینا۔
  3. دو ریاستی حل کو مضبوطی کے ساتھ برقرار رکھنا۔

وانگ یی نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو دو ریاستی حل کے تناظر میں فلسطین کی اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت کی حمایت کرنی چاہیے تاکہ دیرپا امن کی راہ ہموار ہو سکے۔



2 تبصرے

خوش آمدید سحر نامہ

جدید تر اس سے پرانی

سلسلہ وار خبریں