پنجاب اسمبلی میں فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی، اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف قرارداد منظور،




لاہور:(سحر نامہ خصوصی رپورٹ)

لاہور: پنجاب اسمبلی نے فلسطینی عوام سے مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف قرارداد منظور کر لی۔

ایوان میں منظور کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری فوری طور پر اسرائیل کو جنگی جرائم پر جوابدہ ٹھہرائے۔ قرارداد میں اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا کہ غزہ میں روزانہ درجنوں معصوم بچے شہید ہو رہے ہیں جبکہ ہزاروں افراد خوف کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کے عوام اور ان کے نمائندے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہیں اور ان کے حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

خوش آمدید سحر نامہ

جدید تر اس سے پرانی

سلسلہ وار خبریں