ملکی گیس کنکشن پر مستقل پابندی، 30 لاکھ درخواستیں منسوخ کرنے کی ہدایت،



 

اسلام آباد (سحر نامہ خصوصی رپورٹ)  پیٹرولیم ڈویژن نے وفاقی کابینہ کا منظور کردہ نیا فریم ورک سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کو ارسال کر دیا ہے، جس کے تحت ملکی گیس پر نئے کنکشن لگانے پر مستقل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس فیصلے کے نتیجے میں پہلے سے جمع شدہ 30 لاکھ درخواستیں منسوخ کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ کے منظور کردہ فریم ورک کے مطابق:

  • گھریلو صارفین کو صرف درآمدی گیس پر کنکشن فراہم کیا جائے گا۔
  • درآمدی گیس کنکشن کے لیے 9 شرائط پر مبنی نیا نظام تشکیل دیا گیا ہے۔
  • سوئی سدرن اور سوئی ناردرن ایک سال میں 50 فیصد صارفین کو ’’ارجنٹ فیس‘‘ کی بنیاد پر کنکشن فراہم کرنے کی پابند ہوں گی۔
  • ارجنٹ فیس ادا کرنے والے صارفین کو 3 ماہ کے اندر درآمدی گیس پر نیا کنکشن دیا جائے گا۔
  • ایک سال سے منقطع رہنے والے گھریلو صارفین کو بھی درآمدی گیس کنکشن دیا جائے گا۔
  • درآمدی گیس کا ٹیرف، ملکی گیس کے مقابلے میں 70 فیصد زیادہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق یہ اقدام ملک میں قدرتی گیس کے محدود ذخائر کے پیشِ نظر کیا گیا ہے تاکہ طلب اور رسد کے بڑھتے ہوئے فرق کو پورا کیا جا سکے۔ تاہم، عوامی حلقوں میں اس فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے کیونکہ اس سے گھریلو صارفین پر اضافی مالی بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

خوش آمدید سحر نامہ

جدید تر اس سے پرانی

سلسلہ وار خبریں