تاحیات سیکورٹی صرف ریٹائرڈ ججز کے لیے، بیواؤں کے لیے نہیں — سپریم کورٹ

اسلام آباد:سحر نامہ (خصوصی رپورٹ)

کورٹ سپریم کورٹ نے واضح کیا ہے کہ تاحیات سیکورٹی صرف ریٹائرڈ ججز کو فراہم کی جائے گی، ان کی بیواؤں کے لیے نہیں۔


اعلیٰ عدلیہ کے اعلامیہ کے مطابق ریٹائرڈ ججز کی سیکورٹی سے متعلق وزارتِ داخلہ کو ایک خط ارسال کیا گیا تھا جس میں بیواؤں کو سیکورٹی دینے کا حوالہ غلطی سے شامل ہوگیا۔ وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ضمن میں پیدا ہونے والے ابہام کو دور کرتے ہوئے بیواؤں کو سیکورٹی دینے کی حد تک آرڈر واپس لیا جاتا ہے۔


ترجمان نے مزید کہا کہ آئندہ اس معاملے میں کسی قسم کی غلط فہمی کی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

خوش آمدید سحر نامہ

جدید تر اس سے پرانی

سلسلہ وار خبریں