عمران خان کا ایف آئی اے ٹیم کو ایکس اکاؤنٹ کے ہینڈلر کا نام بتانے سے انکار،

 



راولپنڈی (سحر نامہ خصوصی رپورٹ)  بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ایف آئی اے سائبر کرائمز کی ٹیم کو اپنے ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ کے ہینڈلر کا نام بتانے سے انکار کردیا۔


ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائمز کی تین رکنی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی جہاں انہوں نے عمران خان سے ملاقات کرکے پوچھ گچھ کی۔ ٹیم کی قیادت ایاز خان کر رہے تھے۔


ایف آئی اے ٹیم نے سوالات کیے کہ آپ کا ایکس اکاؤنٹ کون استعمال کرتا ہے؟ کہاں سے آپ کے اکاؤنٹ کا ایکسیس ہوتا ہے؟ اور کیا آپ جانتے ہیں کہ اس اکاؤنٹ سے ریاست مخالف مواد پوسٹ کیا جا رہا ہے؟


ذرائع کے مطابق عمران خان نے جواب دیا کہ میرا ایکس اکاؤنٹ کون استعمال کرتا ہے، یہ میں نہیں بتاؤں گا۔ ساتھ ہی انہوں نے ایف آئی اے ٹیم سے کہا کہ وہ اس حوالے سے تحریری سوال نامہ دیں تاکہ وہ اپنے وکلاء کی موجودگی میں جواب دیں۔


معلوم ہوا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائمز کی ٹیم ایک گھنٹے سے زائد اڈیالہ جیل میں موجود رہی تاہم انہیں اکاؤنٹ ہینڈلر سے متعلق کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔


سائبر کرائمز ونگ نے عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے مبینہ طور پر ریاست مخالف مواد پوسٹ ہونے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

خوش آمدید سحر نامہ

جدید تر اس سے پرانی

سلسلہ وار خبریں