کچے میں سیلاب سے ڈاکوؤں کے اڈے خالی، پولیس کا کنٹرول قائم،

 


کشمور: (سحر نامہ خصوصی رپورٹ) 

کشمور کے کچے کے علاقے میں حالیہ سیلاب کے باعث بدنام گینگز کے اڈے خالی ہوگئے ہیں اور پولیس نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گیل پور کچے میں جاگیرانی، شر اور اندھڑ گینگ کے کارندے طویل عرصے سے وارداتیں کرتے رہے تھے۔ تاہم سیلابی ریلوں کے نتیجے میں ان کے ٹھکانے ڈوب گئے، جس کے بعد ڈاکو اپنے بچوں اور اہل خانہ کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے بعد دیگر علاقوں کی جانب نکل گئے۔

ایس ایس پی کشمور کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی نشاندہی اور سرکوبی کے لیے خصوصی منصوبہ بندی کی گئی ہے، تاکہ دوبارہ علاقے میں جرائم پیشہ عناصر اپنے قدم نہ جما سکیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کچے میں امن و امان کی بحالی کے لیے مستقل اقدامات کیے جائیں گے۔





ایک تبصرہ شائع کریں

خوش آمدید سحر نامہ

جدید تر اس سے پرانی

سلسلہ وار خبریں