ملک بھر میں پاسپورٹ دفاتر سے ہزاروں پاسپورٹ چوری ہونے کا انکشاف،


اسلام آباد :(سحر نامہ خصوصی رپورٹ)
پاکستان میں پاسپورٹ دفاتر کی سکیورٹی پر ایک بڑا سوالیہ نشان کھڑا ہوگیا ہے، جب ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ نے انکشاف کیا کہ ملک بھر کے 25 پاسپورٹ دفاتر سے مختلف ادوار میں ہزاروں پاسپورٹ چوری کیے گئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، صرف ایبٹ آباد سمیت متعدد شہروں کے دفاتر سے مجموعی طور پر 32 ہزار 674 پاسپورٹ غائب ہوچکے ہیں۔ یہ چوری کئی سالوں پر محیط ہے اور تحقیقات کے باوجود تاحال ذمہ داروں کے خلاف کوئی بڑی کارروائی سامنے نہیں آسکی۔

ماہرین کے مطابق، چوری ہونے والے پاسپورٹس نہ صرف قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں بلکہ ان کا استعمال انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی سرگرمیوں میں بھی کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ داخلہ اور ایف آئی اے نے اس معاملے پر ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں۔

عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاسپورٹ دفاتر کی سکیورٹی کو جدید نظام کے تحت استوار کیا جائے اور ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ پاکستان کی ساکھ عالمی سطح پر متاثر نہ ہو۔

1 تبصرے

خوش آمدید سحر نامہ

جدید تر اس سے پرانی

سلسلہ وار خبریں