---
🌐 سحر نامہ — خصوصی رپورٹ
مظفرگڑھ، تحصیل علی پور — سیلاب کی تباہ کاریاں
ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں تباہ کن سیلاب کے باعث 11 قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ افراد شدید پانی کے ریلوں میں بہہ گئے۔
پاک فوج کے جوانوں اور ریسکیو ٹیموں نے مشترکہ آپریشن کے دوران تمام لاشیں تلاش کر کے نکال لیں، اور انہیں ضابطے کی کارروائی کے بعد ریسکیو حکام کے حوالے کردیا گیا۔
علاقے میں فضا سوگوار ہے، جبکہ متاثرہ خاندانوں کے گھروں میں کہرام مچا ہوا ہے۔ مقامی آبادی نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ متاثرین کو فوری ریلیف اور مالی امداد فراہم کی جائے۔
---
Tags:
مختصر خبریں
