کابل (سحر نامہ نیوز) طالبان حکومت نے افغانستان میں پہلی مرتبہ انٹرنیٹ پر پابندی عائد کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شمالی افغانستان کے پانچ صوبوں قندوز، بدخشاں، بغلان، تخار اور بلخ میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے۔
صوبائی حکام کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ پر پابندی کا فیصلہ ’’غیر اخلاقی سرگرمیوں‘‘ کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ طالبان کے 2021ء میں اقتدار سنبھالنے کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ پر اس سطح کی پابندی عائد کی گئی ہے۔
Tags:
عالمی دنیا


