لاہور (سحر نامہ نیوز) حکومت نے ای-اسٹام پیپر خریدنے کا نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت اب ہر خریدار کے نام پر رجسٹرڈ موبائل سم ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹام پیپر حاصل کرنے کے لئے خریدار کے موبائل نمبر پر او ٹی پی (ون ٹائم پاس ورڈ) بھیجا جائے گا، جو متعلقہ ای-اسٹام فروش کو دینا ضروری ہوگا۔ او ٹی پی ویری فکیشن مکمل ہونے کے بعد ہی خریدار کے نام پر اسٹام پیپر پرنٹ کیا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس نظام سے جعلسازی اور فراڈ کے تمام امکانات ختم ہو جائیں گے، کیونکہ صرف اصل مالک ہی اپنے نام پر اسٹام پیپر حاصل کر سکے گا اور خریدار کی شناخت محفوظ رہے گی۔
یاد رہے کہ نئے نظام کے مطابق اب وہی شخص ای-اسٹام پیپر حاصل کر سکے گا جس کے نام پر موبائل سم رجسٹرڈ ہوگی، بصورت دیگر درخواست مسترد کر دی جائے گی۔


گڈ ورک
جواب دیںحذف کریں