دوحہ پر اسـرائیـلی حملہ: سلامتی کونسل میں پاکستان اور اسـرائیـل میں تلخ جملوں کا تبادلہ،

دوحہ پر اسـرائیـلی حملہ: سلامتی کونسل میں پاکستان اور اسـرائیـل میں تلخ جملوں کا تبادلہ،





اسلام آباد پاکستان (رپورٹ سحر نامہ) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جمعرات کو پاکستان اور اسـرائیـل کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، پاکستان نے قطر میں حـمـاـس رہنماؤں پر حالیہ اسـرائیـلی حملے کو ’غیر قانونی، بلا اشتعال اور خطے کے استحکام کے لیے خطرہ‘ قرار دیا۔


پاکستان اور اسـرائیـل کے مابین سخت جملوں کا یہ تبادلہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر بلائے گئے ہنگامی اجلاس میں ہوا۔ یہ اجلاس الجزائر، پاکستان اور صومالیہ کی درخواست پر طلب کیا گیا تھا، جس کی حمایت فرانس اور برطانیہ نے بھی کی۔


پاکستان کے مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ عاصم افتخار احمد نے اپنے خطاب کا آغاز اسـرائیـلی حملے کی سخت مذمت سے کیا اور اسے قطر کی خودمختاری کی خلاف ورزی اور ’ڈھٹائی پر مبنی اور غیر قانونی کارروائی‘ قرار دیا۔


انہوں نے کہا کہ ’یہ غیر قانونی اور ڈھٹائی پر مبنی حملہ کوئی الگ واقعہ نہیں بلکہ اسـرائیـل کی جارحیت اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کے ایک بڑے اور مستقل سلسلے کا حصہ ہے جو خطے کے امن و استحکام کو کمزور کرتا ہے‘۔


پاکستانی سفیر نے خبردار کیا کہ یہ حملہ اسـرائیـل کی اس پالیسی کا حصہ ہے جو غــزہ، شام، لبنان، ایـران اور یمن میں سرحد پار کارروائیوں کی ایک طویل تاریخ رکھتی ہے، انہوں نے کہا کہ ’یہ بین الاقوامی قانون کی منظم خلاف ورزی اور خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی اسرائیل کی کھلی پالیسی کی ایک اور مثال ہے‘۔


دوسری طرف اسـرائیـل کے سفیر نے ابتدا میں اپنے خطاب میں پاکستان میں اســامہ بـن لادـن کی ہـلاکت کی مثال دی تاکہ دوحہ پر حملے کا جواز پیش کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ’جب بـن لاـدن کو پاکستان میں ختم کیا گیا تو سوال یہ نہیں تھا کہ غیر ملکی سرزمین پر دہشت گرد کو کیوں نشانہ بنایا گیا، سوال یہ تھا کہ ایک دہشت گرد کو پناہ کیوں دی گئی؟ یہی سوال آج بھی اٹھتا ہے، بـن لاـدن کے لیے کوئی استثنیٰ نہیں تھا، اور حـمـاـس کے لیے بھی نہیں ہے‘۔


اس پر پاکستان نے فوری طور پر جواب دینے کا حق استعمال کیا، سفیر عاصم افتخار احمد نے اس موازنے کو ’ناقابل قبول اور بے ہودہ‘ قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ اسـرائیـل اپنی ’غیر قانونی کارروائیوں اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں‘ سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔


انہوں نے کہا کہ ’یہ (اسـرائیـل) اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کا مسلسل خلاف ورزی کرنے والا ایک قابض ہے جو عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں اور حتیٰ کہ خود اقوام متحدہ کو بھی دھمکاتا ہے، اور یہ سب کچھ استثنیٰ کے ساتھ کرتا ہے، حملہ آور ہونے کے باوجود یہ خود کو مظلوم ظاہر کرتا ہے، مگر آج یہ مکمل طور پر بے نقاب ہو چکا ہے‘۔



ایک تبصرہ شائع کریں

خوش آمدید سحر نامہ

جدید تر اس سے پرانی

سلسلہ وار خبریں