لاہور (سحر نامہ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کوبلیشن ٹریٹمنٹ کے تحت کینسر کے مریضوں کا 100 فیصد مفت علاج فراہم کیا جائے گا۔ پنجاب کے ساتھ ساتھ ملک کے دیگر صوبوں کے ضرورت مند کینسر مریضوں کا بھی بلا معاوضہ علاج ممکن بنایا جائے گا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے لاہور میں پاکستان کے پہلے کوبلیشن سینٹر کا افتتاح کیا اور اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی بدولت کینسر کے علاج کے ایک نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔
،مریضوں کے لئے مفت علاج کا عزم
مریم نواز کا کہنا تھا کہ:کینسر کے مریضوں کا جلد اور مفت علاج میرا عزم ہے۔ پنجاب میں ہیلتھ کے شعبے کو سب سے زیادہ ترجیح دی جا رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ چین کے حالیہ دورے کے دوران ہیلتھ سیکٹر کو اولین ترجیح قرار دیا گیا اور نمائش میں کوبلیشن مشین دیکھ کر تفصیلی معلومات حاصل کیں۔
چین سے تعاون اور معاہدہ،
وزیراعلیٰ نے کہا کہ چینی حکام نے کوبلیشن ٹیکنالوجی کے بارے میں مکمل بریفنگ دی اور عملی طور پر ویڈیوز کے ذریعے علاج کے مراحل دکھائے۔ دورہ چین کے دوران ہی کوبلیشن مشین بنانے والی کمپنی کے ساتھ ایم او یو (MoU) پر دستخط بھی کر دیے گئے تھے۔
پنجاب کا تاریخی قدم،
مریم نواز نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پنجاب نے پاکستان میں کینسر کے علاج کے لئے جدید ٹیکنالوجی متعارف کروا کر لیڈ لی ہے۔ یہ قدم نہ صرف پنجاب بلکہ پورے ملک کے مریضوں کے لئے امید کی نئی کرن ہے۔
📌 اہم نکات،
- لاہور میں پاکستان کا پہلا کوبلیشن سینٹر قائم۔
- کینسر مریضوں کا 100 فیصد علاج بالکل مفت۔
- دیگر صوبوں کے ضرورت مند مریض بھی علاج کروا سکیں گے۔
- چین کے ساتھ تعاون کے نتیجے میں جدید مشینری کی فراہمی۔
- پنجاب ہیلتھ سیکٹر میں نئی تاریخ رقم کر رہا ہے۔



پاکستان پنجاب حکومت احسن اقدام ہے
جواب دیںحذف کریں